حیدرآباد۔4۔جنوری (اعتماد نیوز)آج گوا سشنس کورٹ نے تہلکہ چیف ترون تیج پال
کے عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔آج گوا سشنس کورٹ میں ترون تیج پال کے
وکیل نے استغاۃ کیا کہ ترون تیج پال سے پولیس پوچھ تاچھ نہیں کر رہی
ہے۔ اس
لئے انکو ضمانت منظور کی جائے۔ تاہم مخالف وکیل نے دعوی کیا کہ اس کیس کی
سماعت کے اختتام تک انکو ضمانت منظور نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ 30نومبر کو
جنسی ہراسانی کے الزام میں ترون تیج پال کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔